بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں اے آئی ایف ، اے ایچ آئی ڈی ایف ، ایف آئی ڈی ایف اور این ایچ بی پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں:ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے آج اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں متعدد مرکزی معاونت والی سکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مرکزی معاونت والی سکیموں کی ضلع وار اور پروجیکٹ وار صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاجس میں ایگری کلچر اِنفراسٹرکچر فنڈ ( اے آئی ایف )، اینمل ہسبنڈری اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ( اے ایچ آئی ڈی ایف ) اور فشریز اینڈ ایکو ا کلچر اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ( ایف آئی ڈی ایف ) سکیموں اور نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
میٹنگ میں جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں سے زراعت کے ڈائریکٹروں ،باغبانی کے ڈائریکٹروں ، اینمل ہسبنڈری کے ڈائریکٹروں اور پشوپالن کے ڈائریکٹروں کے علاوہ ڈائریکٹر فشریز ، یوٹی ایل بی سی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی جبکہ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔
میٹنگ میںجانکاری دی گئی کہ اے آئی ایف کے تحت پورٹل پر 214 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 48 کی تصدیق کی گئی اور 24درخواستوں کی منظوری دی گئی جس کی رقم 4.21 کروڑ روپے ہے جبکہ جموںوکشمیر میں مختلف پروجیکٹوں میں 2.16 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔
اِسی طرح اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت میٹنگ کو بتایا گیا کہ اَب تک 106 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 17 کو سکریننگ کے لئے اُٹھایا گیا ہے جبکہ پی اے سی کی جانب سے سکیم کے تحت 6درخواستوں کی منظور ی دی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ بی ڈاکٹر سنسار احمد نے پروجیکٹوں کی موجودہ طبعی اور مالیاتی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔
اُنہوں نے میٹنگ کوجانکاری دی کہ صوبہ جموں میں 11پروجیکٹوں کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کئی مدت کے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے اور مختلف دیگر پروجیکٹوں میں آئی پی اے بھی جاری کیا گیا ہے ۔اِسی طرح صوبہ کشمیر میں اُنہوں نے کہا کہ این ایچ بی کو زراعت اور باغبانی شعبے کے مختلف منصوبوں میں 36 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے محکمے کے سربراہوں سے کہا کہ وہ کمیٹی کی طرف سے مسترد کی گئی ہر درخواست کا تجزیہ کریں تاکہ ضروری اِصلاحات کی جائیں اور نئی درخواستوں میں اسے دہرایا نہ جائے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے اَفسروں کو زیادہ لگن کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا اور اُنہوں نے کہا کہ اِن سکیموں اور این ایچ بی کے تحت پروجیکٹوں کی جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں صوبوں میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لئے کافی گنجائش موجود ہے اور اُمید ظاہر کی کہ متعلقہ محکموں سے ایسے مزید منصوبے سامنے آئیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھولوں کی کاشت کے منصوبے لوگوں کی طرف سے آنے چاہئیں جن کو سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img