جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

پونچھ میں فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

جموں، 3نومبر: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کر دی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں فوجی اہلکار نے مبینہ طورپر اپنے ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوجی اہلکار کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعہ کی نسبت متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img