جموں، 3نومبر:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے مہار کوٹ علاقے میں ریچھ نے خاتون پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو منڈی تحصیل کے مہار کوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گھر کے باہر ٹہل رہی تھی کہ اسی اثنا میں ریچھ نے اس پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریچھ نے خاتون کا گوشت نوچ ڈالا جس وجہ سے اس کی موقع پر ہی مو ت واقع ہوئی۔متوفی خاتون کی شناخت 55سالہ مریم بی زوجہ سخی محمد ساکن مہا ر کوٹ کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
یو این آئی





