منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

اننت ناگ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ، دو غیر مقامی مزدور زخمی : پولیس

سری نگر،3 نومبر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے وانہامہ دیالگام علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے دو غیر مقامی مزدوروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے اور اُنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو ملی ٹینٹوں نے وانہامہ دیلگام علاقے میں دو غیر مقامی مزدوروں جو مقامی اسکول میں کام کر رہے تھے پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک بہار اور دوسرا نیپال کا ساکن ہے ۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img