بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

مین اسٹریم ہی راستہ

اس شہر میں کب کیا ہو گا؟ کسی کو معلوم نہیں ہوتا ہے، لیکن عام آدمی بچارہ یہ سب تبدیلیاں دیکھ کر صرف روتا ہے ۔

کھاتا ہے ،پیتا ہے اور پھر ان ہی تبدیلیوں کے بارے میں سوچتا ہے ،بچارہ رات بھر کروٹیں بدل کر بیدار رہتا ہے۔

سنا ہے حریت لیڈر خواجہ عبدالغنی لون کے فرزند بلال غنی لون اب ایک اور مین اسٹریم جماعت بنانے کی سوچ رہا ہے ۔

کچھ لوگ اس اقدام کو مثبت سوچ سے تعبیر کرتے ہیں لیکن کچھ اسکو منفی سوچ سمجھ کر حریت والوں کو کھروچنا چاہتے ہیں ۔گذشتہ دنوں راجباغ میں حریت دفتر کے باہر لگے بورڈ کو ہٹایا گیا ۔

اِدھر حریت کے لیڈران عبد الغنی لو ن ،شیخ عزیز ،علی شاہ گیلانی ،اشرف صحرائی ،مولانا عباس انصاری اس دنیا سے کوچ کر گئے ۔پروفیسر بٹ سمجھو بزرگی کے عالم میں آخری دن گذار رہے ہیں ،شاہ اور ملک جیل میں ہیں ۔

اِدھر صرف میر واعظ اور آگاہ حسن صاحب ہی گھروں میں وقت کا انتظار کررہے ہیں کہ کب صحیح موقعہ ملے گھروں سے باہر آنے کیلئے تاکہ وہ بھی اپنے لوگوں سے صلاح ومشورہ کر سکےںکہ کس طرح اپنے لوگوں کی مدد کرنی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img