گاندربل:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ’ بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ چہارم‘ کے اقدام کے ایک حصے کے طورپر لوگوں کے مسائل اُن کی دہلیز پر سننے کے لئے آج کنگن سب ڈویژن گاندربل کا ایک تفصیلی دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاںپنچایت گھر ووسن ۔ بی کنگن میں بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے علاقے کے پنچایتی نمائندوں او رعوام الناس کے ساتھ بات چیت کی ۔اُنہوں نے علاقوں کی ترقی اور فلاح بہبود سے متعلقہ مسائل کا نوٹس لیا۔
اُنہوں نے وزٹنگ آفیسر اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران سے بھی بات چیت کی اور مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، سی پی او ، اے سی ڈی ا ور دیگر ضلعی اَفسران موجود تھے۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اوراُنہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دیہی ترقی کے حصول او رسماجی بہبودی سکیموں کی صد فیصد تکمیل کے لئے ایک سنگ میل ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور یوٹی حکومتیں جموںوکشمیر کو سب سے ترقی یافتہ رِیاستوں میں سے ایک کے طور پر ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہیں۔پورے جموںوکشمیر میں اَمن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ترقیاتی اقدامات کئے جاتے ہیں۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مقامی لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایل جی کی قیادت میں اِنتظامیہ پی آر آئیز کو مزید بااختیار بنانے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے کیوں کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہے ۔اُنہوں نے اُٹھائے گئے مناسب مسائل کے ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف سکولوں کے طلباءکی جانب سے پیش کئے گئے تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا۔مرکزی توجہ ’مشعلِ گاش خواندگی مہم ‘پر مبنی پروگرام تھا،جو ضلع اِنتظامیہ گاندربل کی طرف سے ضلع میںصد فیصدخواندگی کے حصول کے لئے ایک پہل ہے۔ مشیرموصوف کی طرف سے اس اقدام کو بہت سراہا گیا۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِستفادہ کنند گان میں اَراضی پاس بکس ، آر بی اے سر ٹیفکیٹ ، اِنکم سر ٹیفکیٹ ، پنشن پاس بکس ، بے بی کٹس بھی تقسیم کئے۔
بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام کی کارروائی کے دوران تمام شرکا¿ سے ” راشٹریہ ایکتا دیوس کا عہد “ بھی لیا گیا۔
اِس دوران مشیر موصوف نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا او رعوام کو فراہم کی جانے والی سہولیا ت اور سکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔
بعد ازاں مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے پنچایت گھر وُوسن میں اِنڈور سپورٹس ایونٹ اور ووسن سپورٹس گراﺅنڈ میں آﺅٹ ڈور سپورٹس ایونٹ کا بھی اِفتتاح کیا جہاں اُنہوں نے ” گرین جے اینڈ کے اقدام“ کے تحت گراﺅنڈ کے اَندر شجرکاری مہم کاآغاز کیا۔
دورے کے دوران مشیر موصوف نے پرائمری سکول پائین بیلہ وسن کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے طلباءسے بات چیت کی اور سکولی سہولیت اور کام کاج کا بھی معائینہ کیا۔
بعد میں مشیر موصوف نے ووسن میں فروٹ پلانٹ کی نرسری کا دورہ کیا جہاں انہیں چیف ہارٹی کلچر آفیسر نے یہاں کی جانے والی اہم سرگرمیوں جیسے اعلیٰ معیار کے کاغذی چھلکے اور درمیانے درجے کے اخروٹ کے پودوں کی افزائش ، چیری اور سیب کی غیر ملکی اقسام کے بارے میں بتایا۔ اِس موقعہ پر یہ بھی بتایا گیا کہ نرسری کا رقبہ 1.55 ہیکٹر ہے اور نرسری کے اَندر 3سیمی ہائی ٹیک گرین ہاﺅسز قائم ہیں۔
دریں اثنا مشیر موصوف نے ڈگری کالج کنگن کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے زیر تعمیر عمارت کی پیش رفت کا معائینہ کیا او رایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی کو عمارت کی بروقت تکمیل کے لئے ضروری ہدایات دیں ۔ اُنہوں نے اسے زمین کی تزئین کا نقشہ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ۔





