ڈوڈہ:مرکزی وزیر مملکت روڑ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور شہری ہوا بازی جنرل وِی کے سنگھ نے جاری عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر آج ڈوڈہ کا دورہ کیا۔
مرکزی وزیر مملکت نے ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں این ایچ آئی ڈی سی ایل ، آر اینڈ بی اور جی آر اِی ایف کی پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متبادل این ایچ 244 پیکیج وار پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر منظور شدہ چتر گلہ ٹنل کے بارے میں جانکاری دی گئی کہ یہ ٹنل ڈوڈہ کو بھدرواہ کے راستے کٹھوعہ ضلع سے جوڑے گی ۔مزیدبتایا گیا کہ یہ ٹنل ہر موسم میں سڑک سے رابطہ فراہم کرسکتی ہے اور موجودہ فاصلے کو 28 کلومیٹر کم کردیتی ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ این ایچ آئی ڈی سی ایل ، جی آر اِی ایف ، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت تمام سڑک پروجیکٹوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ انہیں کم سے کم وقت میں عوام کے لئے وقف کیا جاسکے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش پال مہاجن ضلع کے بارے میں ایک پرزنٹیشن پیش کی اور اِی ڈی این ایچ آئی ڈی سی ایل کرنل سندیپ سدھیرے اور چیف اِنجینئر سمپارک بریگیڈیئر تیج پال نے ضلع میں جاری پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔
میٹنگ میں ڈچیئرمین ڈی ڈی سی ڈوڈہ دھنتر سنگھ کوتوال ،وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی سنگیتا رانی بھگت ، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم ، چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی جموں پرکاش چندر تنوج ، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ ، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی ، سی پی او ڈوڈہ ، اے سی ڈی ڈوڈہ ، اے سی آر ڈوڈہ ، ایس اِی پی ڈبلیو ڈی ڈوڈہ ، ایس اِی ہائیڈرولکس ، ایگزیکٹیو اِنجینئر س اور دیگر متعلقہ اَفسران اور دیگرمتعلقین نے شرکت کی۔
جنرل وِی کے سنگھ نے ایگزیکٹیو ٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ٹائم لائن پر قائم رہیں اور این ایچ 244 اور دیگر پروجیکٹوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ جنگلات کی منظوری یا الائنمنٹ کے تحت اَراضی کے حصول نہ ہونے کی وجہ سے رُکے ہوئے تمام منصوبوں میں رُکاوٹوں کی تفصیلات بھیجیں تاکہ جلد از جلد ازالے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ بات کی جاسکے ۔ مرکزی وزیر مملکت نے جائزہ میٹنگ کے دوران کانفرنس میں ایکتا او رویجی لنس کا عہد بھی لیا۔
اَپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے کھلانی ٹنل پر جاری کام کا معائینہ کیا ۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف کو جانکاری دی گئی کہ دونوں ٹیوبوں پر 36فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ٹنل منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 24 اپریل 2023ءہے۔مرکزی وزیر مملکت نے اَنجینئران کو ہدایت دی کہ وہ بہترین ماہرین کی مہارت حاصل کریں اور عصری ٹیکنالوجی کا اِستعمال کریں تاکہ عوام کو علاقے کی ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جاسکے۔
مرکزی وزیر مملکت جنرل وِی کے سنگھ نے پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے 191 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی ڈانگری تک لنک روڈ کا اِفتتاح کیا جو تقریباً 10 گاﺅں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ اُنہوں نے جے جے ایم کے تحت 422.69 لاکھ کی تخمینہ لاگت والی واٹر سپلائی سکیم پرانو کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس سے شاہ پورہ او رملنائی گاﺅں کی 1,495 نفوس مستفید ہوں گی۔جنرل سنگھ نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ تیز رفتار ترقی کا حصہ بنیں او راَپنے علاقے کی ترقی کے لئے اَپنا حصہ اَدا کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پانی کمیٹیوں کو پانی کی فراہمی کی تمام سکیموں کے مائیکر ولیول مینجمنٹ کا چارج دیا جائے تاکہ بہتر اِنتظام کیا جاسکے ۔
جنرل وِی کے سنگھ نے ڈاک بنگلوڈوڈہ میں مختلف محکموں سے چلائی جانے والی اِنفرادی اور سماجی بہبود کی سکیموں کو اُجاگر کرنے والے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے محکمہ زراعت کے مستحقین میں ٹریکٹر تقسیم کئے ۔ اُنہوں نے محکمہ باغبانی کے اِستفادہ کنند گان میں پاور ٹیلر ، واٹر ہارو یسٹنگ ٹینک اور ورمی کمپوسٹ کے منظور ی نامے بھی تقسیم کئے ۔
مرکزی وزیر مملکت جنرل وِی کے سنگھ نے منتخب عوامی نمائندوں او رڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل او ربلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے اراکین ، دیگر پنچایتی راج اِداروں اور اَربن لوکل باڈیز کے اراکین اور کونسلروں کے وفود کے ساتھ ایک استفساری میٹنگ بھی منعقد کی ۔ اُنہوں نے عوامی نمائندوں اور وفود کو ان کے جائز مسائل او رمطالبات کو مقررہ مدت میں ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔
اُنہیں بتایا گیا کہ ضلع اِنتظامیہ ڈوڈہ نے ضلع میںمہم جوئی کو فروغ دینے کی پہل کی ہے ۔ چناب واٹر رافٹنگ فیسٹول کا حالیہ اِفتتاح اور ضلع میں مختلف ٹیکنگ روٹوں کی ترقی اِس اقدام کا حصہ ہیں۔اُنہوں نے اَپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ ، لائن ڈیپارٹمنٹ اور عوامی نمائندے علاقے کی ترقی اور ترقی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔





