بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

بد عنوانی میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا: منوج سنہ

سری نگر،31 اکتوبر :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بد عنوانی میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کو رشوت سے صاف پاک بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ویجیلنس بیداری ہفتے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی‘۔
انہوں نے کہا: ’بد عنوانی سے صاف و پاک جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے ہم پر عزم ہیں اور رشوت خوری میں ملوث کسی بھی فرد کو نہیں بخشا جائے گا‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’فعال شہری رشوت کی بدعت کے قلع قمع کے لئے سب سے موثر ہتھیار ہیں اور ہم سب کو مل کر سماج سے اس بدعت کی بیخ کنی کا عہد کرنا چاہئے‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img