بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

تمام ریاستوں کو ٹورازم پولیس کی تشکیل پر بھی غور کرنا چاہیے:وزیر اعظم نریندر مودی

کسی بھی ملک کے وقار اور امیج کے لیے سیاحوں کو بہت اہم بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیاح اپنے مختصر قیام کی بنیاد پر ہی ملک کی شبیہ بنا اور خراب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے تمام ریاستوں کو ٹورازم پولیس کی تشکیل پر بھی غور کرنا چاہیے اور اس میں خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں کو رکھا جانا چاہیے۔ اس تناظر میں انہوں نے اہم سیاحتی مقامات کے قریب ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کی بھی اپیل کی۔

نہوں نے کہا کہ ان سیاحتی مراکز کوتو تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن وہاں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک نظام وضع کیا جا سکتا ہے۔

مسٹرمودی نے کہا کہ امن و امان اب کسی ایک ریاست کے دائرہ کار میں محدود نہیں ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک ریاست میں بیٹھ کردوسری ریاست میں اوردوسرے ملک سے ہمارے ملک میں آسانی سے جرائم کا ارتکاب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے تمام ریاستوں کی ایجنسیوں کے درمیان ٹھوس تال میل بہت ضروری ہے۔ یہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تمام ایجنسیاں دوسری ریاست یا مرکز کی تمام ایجنسیوں کی کھل کر مدد کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایجنسیوں اور پولیس کے درمیان چھوٹے اور بڑے کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔

نہوں نے جرائم کے نئے نئے طریقوں سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر بھی زور دیا اور کہا، "ہماری ایجنسیوں کو جرائم کی دنیا سے 10 قدم آگے رہنا ہوگا۔ ٹیکنالوجی پر خرچ کرنے سے ہمارے دوسرے اخراجات بچ سکتے ہیں، اس لیے ٹیکنالوجی پر خرچ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹناچاہیے۔

مختلف جرائم کی تحقیقات میں انسانی ذہانت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں اس موڈ کو بھی بے حد مضبوط کرنا چاہیے کیونکہ انسان کی جانچنے اور تقسیم کی طاقت تفتیش میں بہت اہم ہوتی ہے۔

شہریوں کی سہولت میں رکاوٹ بننے والے پرانے قوانین کو منسوخ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ان کی جگہ بدلتے وقت کی ضروریات کے مطابق قوانین بنائے جانے چاہئیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img