منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

معروف شیعہ عالم مولانا محمد عباس انصاری انتقال کر گئے

سری نگر،25 اکتوبر: معروف شیعہ عالم اوراتحاد المسلمین کے بانی و چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری طویل علالت کے بعد منگل کی صبح یہاں اپنی رہائش گاہ واقع خانقاہ سوختہ نوا کدال میں انتقال کر گئے۔ وہ86 برس کے تھے۔
خداندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موصوف عالم دین کچھ عرصے سے علیل تھے اور گذشتہ دو دنوں سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔
انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح وہ اپنی رہائش گاہ پر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم مولانا کا نماز جنازہ بعد از ظہرین ادا کیا جائے گا اور بعد ازاں انہیں اپنے آبائی قبرستان واقع بابا مزار زڑی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
بتادیں کہ مولانا عباس انصاری آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img