بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اندھیرا مٹ جانا چاہیے

آج دنیا بھر میں دیوالی منائی گئی ،ہر طرف چراغاں کیا گیااور ہندوبرادری شری رام چندر جی کی یاد تازہ کر تی ہے ۔آج کے دن وہ برسوں بعد بن باس سے واپس آگئے تھے اور نیکی نے بدی پر فتح حاصل کی تھی ۔

انہوں نے وقت کے راون کے ظلم وستم سے لوگوں کو نجات دلایا اور امن وخوشحالی کا پیغام سنایا ۔اگر ہم موجودہ دور کی بات کریں تو اکثر وبیشتر لوگ وقت کے راون بنے ہوئے ہیں ۔

وہ ایک دوسرے پر ظلم وجبر کرتے ہیں ۔طاقت کی بنیادوں پر کمزورو ں کا حق ماراجاتا ہے ۔غلط حرکات وسکنات سے سیدھے سادھے اور شریف لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی جاتی ہیں ۔

ان حالات میں چراغاں کرنے کی بجائے رام چندر جی کی تعلیمات کو سمجھ لینا چاہیے ۔اُن کی تعلیمات کو عام کرنا چاہیے تاکہ موجودہ دور میں وقت کے راونو ں کا خاتمہ ہو سکے اور ہر طرف امن شانتی کا بو ل بالا ہو سکے روشنی پھیلے اور اندھیرے کا خاتمہ ہو سکے ،یہی دیوالی کی اصل تعلیم ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img