ایل جی انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صاحبہ کو گپکار رہائش گاہ خالی کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ( محبوبہ مفتی ) اگر چاہے تو درخواست دینے پر اُنکو متبادل رہائش گاہ فراہم کرنے پر غور کیا جائے گا ۔
توبہ رے توبہ یہ حال ہوتا ہے، اقتدا ر سے بے دخل ہونے پر۔ویسے بھی کسی بھی سیاستدان کو سرکاری رہائش گاہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ جب وہ بھی اسی شہر کے رہنے والے ہیں ،اپنے مکان انکے پاس ہے پھر یہ سرکاری رہائش گاہ کیوں ؟
دنیا کے بڑے لیڈر حضرات اقتدار چھوڑ کر اپنے اپنے آبائی علاقوں میں جا کر رہائش اختیار کرتے ہیں اور کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس سے وہ روزگار کی سبیل کرتے ہیں ۔
بدقسمتی کا عالم یہ ہے کہ یہاں کے سیاستدانوں کو مرنے تک پنشن ملتا رہتا ہے جب کہ یہ عام لوگوں کا حق ہوتا ہے جو اپنے ووٹ سے ان کو اُونچی کرسیوں پر بٹھاتے ہیں۔ صرف اس لئے کہ یہ لیڈر حضرات ان کی خدمت کریں گے، جو آج کے زمانے میں بہت مشکل ہے کیونکہ سیاستدان عمر بھر اپنے مسائل حل نہیں کر پاتے ہیں تو عام لوگوں کی بات ہی نہیں ۔





