منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

خاندانی راج زوال کا باعث

کانگریس کے نئے صدر منتخب ہونے پر گاندھی خاندان کے سیاستدانوں نے ارجن کھر گے کے گھر جا کر اُنہیں مبارکباد پیش کی اور پارٹی صدر بننے پر خوشی ومسرت کا اظہار کیا ۔

کانگریس کے ان انتخابات سے یہ بات صا ف اور واضح ہو رہی ہے کہ اب ملک میں خاندانی راج ہر گز آگے نہیں چلے گا اور نہ ہی عام لوگوں کو اب خاندانی راج قبول ہے ۔

اگر ہم گہرائی سے نظر ڈالیں تو یہ بات اخذ ہو رہی ہے جس کسی بھی ملک یا ریاست میں خاندانی راج برقرار رہا وہ ملک یا ریاست نہ صرف کمزور رہی بلکہ وہاں کے لوگوں کےساتھ پوری طرح قانون وآئین کے مطابق انصاف بھی نہیں ہو رہا ہے ۔کانگریس میں جہاں پنڈت جواہر لال نہرو کے بعد شریمتی اندھرا گاندھی اور پھر راجیو گاندھی پارٹی کے نہ صرف صدر بنے بلکہ ملک کے وزیر اعظم کے عہدوں پر بھی فائز رہے ۔

اِدھر جموں وکشمیر اور یو پی میں بھی اس طرح کی روایات قائم رہیں اور جہاں خاندانی راج قائم رہا اور اسطرح ان ریاستوں کی ترقی بھی کمزور پڑی ۔

سرگیہ ملائم سنگھ یادو کے بعد اکھلیش یادو جس طرح یو پی میں پارٹی کے صدر اور وزیر اعلیٰ بنے اسی طرح جموں وکشمیر میں شیخ عبد اللہ ،فاروق عبد اللہ کے بعد عمر عبد اللہ پارٹی صدر بنے اور پھر وزیر اعلیٰ کے عہدوں پر برا جماں ہوئے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہا ،مرحوم مفتی محمد سعید کے بعد اُن کی بیٹی محبوبہ مفتی پارٹی صدر اور وزیر اعلیٰ بنیں ،اسطرح پارٹی کے سینئر لیڈران کےساتھ نہ صرف ناانصافی ہوئی بلکہ وہ دل برداشتہ ہو کر پارٹیاں چھوڑ کر چلے گئے اسطرح نئی پارٹیوں کا وجود منظر عام پر آیا ۔

اب جبکہ کانگریس نے ملک گیر سطح پر یہ محسو س کیا کہ خاندانی راج آگے نہیں بڑے گا اور نہ ہی اس طریقے سے پارٹی مضبوط ہو گی، لیکن پھر بھی کانگریس ایک تحریک کانام ہے کیونکہ اس تنظیم کے بینر تلے تحریک آزادی کی جنگ لڑی گی اور ملک کے لوگوں کو ان باتوں کا خیال بھی ہے جموں وکشمیر کی نئی تنظیموں یا پرانی تنظیم نیشنل کانفرنس کے ذمہ داروں کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ ملک کے عوام کی سو چ بڑی تیزی سے سے بدل رہی ہے جن میں اہلیان جموں وکشمیر بھی شامل ہیں اور اپنی تنظیموں میں روایتی نظام ختم کرنا چاہیے۔

اگر اُنہیں سیاست میں کھڑا رہنا ہے ورنہ اُن کی حالت بھی کانگریس جیسی ہو گی جو اپوزیشن میںہو کر بھی کہیں نظر نہیںآرہی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ خاندانی راج موجودہ سیاست کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img