بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

جہلم خاموش لیکن۔۔۔

آخر اس خون میں اس قدر ملاوٹ کیوں ہے؟ یہ سوال ہر کشمیری کے ذہن میں روزآتا ہے اور وہ افسوس کے سواءکچھ بھی نہیں کرتے ہیں ۔

وادی کی نئی پود کو لیکر ہر بزرگ پریشان ہے کیونکہ کوئی بھی والد اپنے بچوں خاصکر فرزند کو کچھ کہنے سے خوف محسوس کرتا ہے ۔

بچے اسی لئے والدین سے جو بھی کوئی تقاضا کرتے ہیں وہ والدین بغیر کسی چوں وچراں کے پورا کرتے ہیں ۔بچے کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوتی ہے پھر بھی دولاکھ کی بھاری بھرکم بائیک چلاتے ہیں ۔سڑکوں پر تیز رفتاری کےساتھ اسٹنڈ(کرتبازی) کرتے ہیں اور کبھی کبھار یہ طریقہ جان لیواءبھی ثابت ہوتا ہے، پھر والدین ہاتھ ملتے رہتے ہیں ۔

اصل میں بچپن کے ایام میں ہی بچے کو صحیح تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ کوئی غلط راستہ اختیار نہ کرے، نہ ہی والدین کو ا پنی مانگیں پورا کرنے کیلئے مجبور کر تا ۔مگر پھر بھی گھر گھر کی کہانی یہی ہے ۔

والدین کو مثبت سوچ اختیار کرکے بچوں کی نشو نما پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔کیوں کہ جہلم خاموشی سے بہہ رہا ہے اور یہ تما شا دیکھ رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img