منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

چیف جسٹس نے سری نگر ضلع کیلئے ” این ایس ٹی اِی پی ایپ“ کا آغاز کیا

سری نگر:جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس علی محمد ماگر ے نے آج چیف جسٹس کا عہد ہ سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد سری نگر کا پہلا دورہ کیا۔
چیف جسٹس نے بار ممبران بشمول نوجوان ممبران سے تفصیلی بات چیت کی۔
اِس سے قبل چیف جسٹس کا پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سری نگر جواد احمد ، تمام جوڈیشل اَفسران اور بار ممبران نے استقبال کیا۔
چیف جسٹس ،جسٹس علی محمد ماگر ے نے بار کی طرف سے اُٹھائے گئے بیشتر مسائل کے ازالے کے لئے موقعہ پر ہدایات جاری کیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیں ججوں کی اَسامیوں کو پُر کرنے کے حوالے سے بار ممبران کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس نے انہیں یقین دِلایا کہ یہ اَسامیاں ایک ہفتے کے اَندر پُر کی جائیں گی۔
چیف جسٹس نے سول او رپولیس اِنتظامیہ کے اَفسران کے ساتھ منعقد منعقد کی تاکہ بنیادی ڈھانچے سے متعلق تمام زیر اِلتوا¿ مسائل کا جائزہ لیا جاسکے۔
اُنہوں نے موقعہ پر ہی صوبائی کمشنر اور ضلعی اِنتظامیہ کو کورٹ کمپلیکس کے مرکزی دروازے کے باہر اراضی واگذار کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ اُنہوں نے محکمہ فلور ی کلچر کو موقعہ پر ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ کورٹ کمپلیکس میں لینڈ سکیپ او رپارکس کی ترقی کے لئے پہلے سے جاری کئے گئے فنڈس کو درست طریقے سے اِستعمال کریں۔
اِس موقعہ پر چیف جسٹس نے سری نگر ضلع کے لئے نیشنل سروسز اینڈ ٹریکنگ آف الیکٹرانک پروسیسز ( این ایس ٹی اِی پی ) کے نام سے ایک ” ایپلی کیشن “ شروع کی جو سپریم کورٹ آف اِنڈیا کی اِی۔ کمیٹی کی ایک پہل ہے۔اِس اقدام کا مقصد دیوانی او رفوجداری دونوں صورتوں میں سمن اور نوٹسز کی الیکٹرانک طور پر مو¿ثر خدمت ہے جس کے تحت نوٹس سی آئی ایس سسٹم میں تیار کیا جائے گااور اس طرح کے سمن / نوٹس کو اس کے سمارٹ فورن پر سرور پر منتقل کیا جائے گا
پروسیس سرور متعلقہ نوٹس سے رجوع کرے گا، سمارٹ فون پر اس کے دستخط حاصل کرے گا اور نوٹس کی تصویر لے گا اور اسے متعلقہ عدالت میں بھیجے گا جسے نوٹس پر نوٹس کی درست خدمت تصور کیا جائے گا۔ ضلع سری نگر میں اس این ایس ٹی اِی پی سروس کا آغاز ایک بہت بڑا قدم ہے اس لئے جہاں تک عمل کی الیکٹرانک سروس کا تعلق ہے۔
میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر ، رجسٹرار جنرل جموں وکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ ، پی ڈی جے سری نگر، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما ، ممبر سیکرٹری جے کے ایل ایس اے ، رجسٹری کے اَفسران ، ضلع سری نگر کے عدالتی اَفسران ، ضلع ترقیاتی کمشنر ، ڈی آئی جی او رایس ایس پی سری نگر، کمشنر ایس ایم سی ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی / پی ڈبلیو ڈی کشمیر اور چیف اِنجینئر میکنیکل اِنجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی۔
چیف جسٹس نے اے ڈی آر سینٹر سری نگر میں لیگل ایڈڈ یفنس کونسل کے دفتر کا بھی اِفتتاح کیا او رکورٹ کمپلیکس میں چنار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔
جسٹس علی محمد ماگر ے نے سری نگر ضلع کے جوڈیشل اَفسران کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ اُنہوں نے جوڈیشل اَفسران پر زور دیا کہ وہ پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں اور 21 اکتوبر 2022ءکو ہونے والی آئندہ خصوصی لوک عدالت کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ اُنہوں نے اَفسران کویہ بھی تاکید کی کہ وہ اَپنے فرائض کی پابندی کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img