منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شالہ ٹینگ حادثے میں خاتون از جان

سری نگر، 11اکتوبر:جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخافہ سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں منگل کے روز بس نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی مت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز سری نگر کے شالہ ٹینگ چوک میں بس نے را ہ چلتی خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
متوفی کی شناخت کلثومہ زوجہ غلام مصطفی بٹ ساکن بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img