پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

عید میلادالنبی ﷺ کی تعلیمات

آج پوری دُنیا میں عید میلادالنبی ﷺ نہایت ہی عقیدت واحترام کےساتھ منایا جا رہا ہے ۔کروڑوں فرزندان توحید مساجد ،خانقاہوں ،امام باڈوں اور مختلف درگاہوں پر حاضری دیتے ہیں اور درود ازکار کی مجالس میں شرکت کرتے ہیں اور اسطرح اپنے عقید ت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں ۔

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مسلمانوں کے مطابق اس دن کی انتہائی اہمیت وافادیت ہے کیونکہ آج ہی کے روز یعنی 12ربیع الاول کو سرور کائنات حضور پُر نور حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ بظاہر اس کائنات میں تولد ہوئے، اس طرح عالم انسانیت کےساتھ ساتھ دیگر مخلوقات یعنی جانوروں اور پرندوں کو بھی حق وانصاف ملنے کی اُمید پیدا ہو گئی اور یہی ہوا صرف 40برس کے اندر اندر ایک ایسا پیغام عالم انسانیت کو ملا جو واقعی اخوت ،مساوات ،عدل وانصاف پر مبنی ہے ۔

غالباً یہی وجہ ہے کہ آج دُنیا بھر میں سب سے زیادہ اسی پیغمبر ﷺ کی اُمت موجود ہے اور دُنیا کے دیگر مذاہب سے وابستہ علماءودانشور ،محقق ومورخ بھی اس بات پر مستفق ہیں کہ واقعی جو پیغام آپ ﷺ نے سنایا وہ واقعی قابل دید بھی ہے اور قابل عمل بھی ،اس پیغا م میںنہ صرف انسانوں کی فلاح وبہبودموجود ہے بلکہ زمین وآسمانوں میں جتنے بھی جاندار ہیں اُن سب کیلئے آپ ﷺ باعث رحمت ومغفرت ہیں ۔

شرط یہ ہے کہ آپ ﷺ کی اصل تعلیمات پرعمل کیا جائے ۔جہاں تک درست دنیا کا تعلق ہے ،اس میں ہر انسان خاصکر مسلم برادری تباہ ہو رہی ہے جس کی بنیادی وجہ صرف یہی ہے کہ مسلمانو ں نے اصل تعلیمات کو چھوڑ کر فروعی اور انسان دشمن طریقہ اپنا ناشرو ع کیا ہے جس کا مذہب اسلام ہرگز اجازت نہیں دے رہا ہے ۔

لوٹ مار ،دہشت گردی ،ظلم وجبر ،بے راہروی ،بدفعلی ،رشوت خوری اور جھوٹ جیسی بیماریاں مسلم اُمت میں گھر کر گئی ہیں، جن سے نہ وہ یعنی مسلمان تباہ وبرباد اور بدنام ہو رہے ہیں بلکہ اسلام کی شبیہ بھی بگڑ رہی ہے ۔

میلادالنبی ﷺ کا اصل مقصد یہی ہونا چاہیے کہ ہم اُس برگزیدہ حیثیت ﷺ کے دئیے ہوئے نقش وقدم پر چلے، اُ ن کی کی اصل تعلیمات کو عام کر کے گھر گھر پیار ومحبت ،امن وسلامتی کو فروغ دیں تاکہ انسانیت کا بول بالا ہو سکے، جو موجودہ دور میں شرمشار ہو چکی ہے اور ہر سُو تباہی وبربادی نظر آرہی ہے ۔

لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اجتماعی طور ان تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے یہی بہترین خراج بھی ہے اور اس میں انسان کی بھلائی اور بہتری کا را ز بھی مضمر ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img