پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

والدین کا مطالبہ

واد ی کے ناظم تعلیم نے ایک خصوصی انٹرویو میں یہ اعلان کیا ہے کہ اب کی بار دسمبر کے آخر تک وادی میںتعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔

اچھی بات ہے کہ تعلیم ہی ایک ایسا نور ہے جس کے پھیلنے سے ہر سو ہر قسم کی روشنی چھا جاتی ہے لیکن دیکھنا یہ بھی ہے کیا ہمارے تعلیمی اداروں میں گرمی کی ایسی سہولیات دستیاب ہیں کہ بچے دسمبر کے آخرتک ان اسکولوں میں دن بھر رہ سکں گے ۔

سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کھلے سیمنٹ پر میز ،ٹول یا پھر بینچ لگے ہوتے ہیںجن پر بچے بیٹھتے ہیں ۔

کسی بھی تعلیمی ادارے میں نیچے فرش یا ٹاٹھ نہیں بچھی ہوتی ہے اور جو بچے وہاں 6یا 8گھنٹے رہیں گے، اُن کے پاﺅں اور ٹانگوں کا کیا حال ہو گا،خدا ہی حافظ !۔شاید ناظم تعلیم کو اس بارے میں جانکاری نہیں ہے ۔

اسکولوں میں بخاریاں بھی نہیں جلائی جا سکتی ہیں کیونکہ اُ ن سے زہر یلی گیس کا اخراج ہوتا ہے اور بچوں کے سروں میں درد کی شکایت رہتی ہے ۔ایسا طریقہ کار ڈھونڈ لینا چاہیے جس سے تعلیم بھی بغیر کسی خلل فراہم ہو سکے اور بچے بیمار بھی نہ ہوجائیں ،، جہلم کے کنارے والدین یہی کچھ کہہ رہے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img