پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
5.7 C
Srinagar

عوام طاقت کا سرچشمہ

عوام واقعی طاقت کا سرچشمہ ہوتا ہے ،عوام ہمیشہ اپنی سوچ اور انداز کے مطابق زندگی گذارنے کے عادی ہوتے ہیں ۔

اُن پر اگر انتظامیہ اور سرکار اپنی سوچ اور انداز کے مطابق عوام کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں جو فیل ہوتا ہے کیونکہ عام لوگوں کو سرکار کی اصل کھیل سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ہے ۔

بات ایران کی یاد آئی جہاں عورتیں سڑکوں پر نکل کر ایرانی حکومت کےخلاف یہ کہہ کر احتجاج کررہی ہیں کہ اُنہیںڈریس کوڑ سے آزاد کیا جائے ۔

اکثر لڑکیا ں اور عورتیں بنا برقعے اور پردے یا حجاب کے بغیر رہنا پسند کرتی ہیں ۔اصل میں جب تک انسان کا ذہن تبدیل نہ ہو جائے تب تک اُس پر کوئی قانون لاگو کرنا یا جبری طور زندگی گزارنے پر مجبور کرنا فضول مشق ہے، جیسا کہ ایران اور دیگر عرب ممالک میں مذہبی قوانین ہے یہ تو انسان اور انسانیت خاصکر عورت کی بقاءکیلئے بہتر ہے لیکن اُنہیں اسطرح کی تعلیمات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے ورنہ ایران جیسے حالات ہرجگہ پیدا ہوں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img