ہفتہ, ستمبر ۶, ۲۰۲۵
19 C
Srinagar

وقت کی پکار

جب آمدنی کے ذرائع محدود ہوں تو انسان کو قناعت سے کام لینا چاہیے کیونکہ قناعت میں برکت ہوتی ہے۔

ایسا نہ ہو کہ انسان کی آمدنی آٹھ آنہ ہو وہ ایک ہو وہ ایک روپہ خرچ کرے ،اسطرح قرض کے بوجھ تلے دب جائے گا ،پھر رب رب کر کے مسجد یا مندر میں بیٹھ تسبی یا مالا ہاتھ میں اُٹھائے گا ۔

ایسی درجنوں مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں کہ بہت سارے لوگوں نے عوام کا پیسہ ہڑپ کر مندر یا پھر مسجد میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔

آج کل کے بچے کام کاج کرتے نہیں ہیں، پھر بھی والدین کو موٹر بائیک ،موبائیل اور اچھے قیمتی کپڑے خریدنے کیلئے مجبور کرتے ہیں ۔

یہ بچے ان موٹر سائیکلوں پر آوارہ گردی کرتے ہیں اور فلمی انداز کے عین مطابق سڑکوں پر اسٹنڈز(کرتبازی) کرتے ہیں، اسطرح والدین کیلئے پریشانیوں کا باعث بنتے ہیں ۔

آج کل جس طرح کے معاشی حالا ت دیکھنے کو مل رہے ہیں، اُن سے لگتا ہے کہ گھر کے سبھی افراد بھی اگر کماتے رہینگے پھر بھی گھریلوں اخراجات پورا نہیں ہوتے ہیں جبکہ پہلے ایام میں ایک آدمی کماتا تھا اور گھر کے دس افراد کو کھلاتا پلاتا تھا ۔

ان حالا ت میں بہتر ہے کہ قناعت پسندی اور کفایت شعاری سے کام لیا جائے یہی وقت کی پکار ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img