بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

جموں و کشمیر جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کا قتل

جموں، 4 اکتوبر: جموں و کشمیر کے اُدھید والا علاقے میں پیر کی رات دیر گئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے ایک پولیس افسر کا مشتبہ حالات میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جیل ہیمنت کمار لوہیا گجنسو علاقے کے ادھید والا میں اپنے دوست کے گھر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ قتل معلوم ہوتا ہے۔

جموں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے بتایا کہ جموں و کشمیر جیل کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ مشتبہ قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمہ مفرور ہے۔اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فرانسک ٹیم اور کرائم ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img