سرکار کب بیدار ہو گی ؟

سرکار کب بیدار ہو گی ؟

ہو شیار ،خبردار ،سرکار جنگلی جانوروں اور انسانوں کے درمیان ہو رہے تصاد م کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے۔ تاکہ جنگلی جانوروں کے حملو ں سے بچ سکیں ۔

لگتا ہے کہ یہ تصادم فی الحال رکنے والے نہیں ہیں کیونکہ شہر ی آبادی میں جنگلی جانوروں کا داخل ہونا ،انسانوں کی مہربانی ہی ہے، جنہوں نے جنگلوں کا صفایا کر ڈالا ۔

جانوروں کے مسکن کو مٹا کر اپنے لئے ہوٹل ،مکان اور ہٹس تعمیر کئے ۔یہ جانور جائیں تو جائیں کہاں؟ یہ ایک اہم سوال ہے ۔

محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اس حوالے سے سمینار اور سمپوزیم تو کرتے رہتے ہیں، لوگوں کو باخبر کرتے رہتے ہیں لیکن کبھی بھی عام لوگوں کو جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے روکا نہیں گیا ،نہ ہی ہوٹلوں ،مکانوں اور ہٹس کی تعمیرکو جنگلاتی اراضی میں روکا گیا ۔

آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا اور سرکار جو لوگوں کو بیدار کرنے میں لگی ہے، خود کب بیدار ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.