منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

تین ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش

نئی دہلی، 30 ستمبر : سپریم کورٹ کالجیم نے اڑیسہ، کرناٹک اور جموں و کشمیر ہائی کورٹس کے چیف ججوں کی تقرری کی سفارش کی ہے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی والی اس کالجیم کی 28 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں تقرری کے علاوہ کئی ہائی کورٹس کے ججوں کے تبادلوں کی سفارش کرنے سے متعلق فیصلہ کیاگیا پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جسونت سنگھ کو اڑیسہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس پی بی ورلے کو کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے کو یہیں کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
کالجیم نے اڑیسہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس مرلی دھر کو مدراس ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے طور پرمنتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل کو راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجے کمار مشرا کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ، جسٹس کے ونود چندرن کو کیرالہ سے بامبے ہائی کورٹ اور جسٹس اپریش کمار سنگھ کو جھارکھنڈ سے تریپورہ ہائی کورٹ منتقل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img