شانو بٹ
سرینگر/ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے اسکولی بچے خوف زدہ ہورہے ہیں اور انتظامیہ اس حوالے سے ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جہاں پوری وادی میں آوارہ کتوں کی آبادی روزبروز بڑھ رہی ہے ،وہیں راجباغ، کرسو اور اسکے گرد ونواح کے علاقے میں ان آوارہ کتوں نے اسکولی بچوں کو خوف زدہ کیا ہے ۔
یہ بچے گھروں سے باہر آنے میں نہ صرف گھبراتے ہیں بلکہ ان کے والدین بھی پریشان ہورہے ہیں۔ والدین نے مونسپل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔
اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کی ہڑ بونگ سے وہ صبح اور شام کے اوقات مساجد میں نماز ادا نہیں کر پارہے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کی ہڑ بونگ سے ہر سو دہشت پھیلی ہوئی ہے ۔