سری نگر،26ستمبر:وسطی ضلع گاندربل کے بارسو گاوں میں درمیانی شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر ہوگیئں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب گاندربل کے بارسو علاقے میں دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین دکانیں مکمل طور پرخاکستر ہوگیئں ۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی