کشمیر میں بارشوں کے بعد خشک موسم کی پیش گوئی

کشمیر میں بارشوں کے بعد خشک موسم کی پیش گوئی

سری نگر، 26 ستمبر: ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 اکتوبر تک موسم کی یہی صوتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشیں ہوئیں اس دوران سری نگر میں 1.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 6.2 ملی میٹر، پہلگام میں سب سے زیادہ 8.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 0.6 ملی میٹر اور کپوارہ میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بیشتر مقامات پر کمی درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.