عام آدمی پارٹی نے سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ کو نکال دیا

عام آدمی پارٹی نے سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ کو نکال دیا
جموں/ عام آدمی پارٹی نے سابق ایم ایل اے اودھم پور بلونت سنگھ منکوٹیہ کو دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساز باز کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے اپنے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ بلونت سنگھ منکوٹیہ کی بنیادی رکنیت پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں منسوخ کی جاتی ہے۔


مکتوب میں منکوٹیہ پر الزام ہے کہ وہ دوسری قومی اور جموں و کشمیر کی علاقائی جماعتوں کے ساتھ مصروف ہے جبکہ عآپ کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی گذشتہ تین ماہ سے پارٹی کی طرف سے دیا گیا کوئی کام ا نجام دے رہا ہے۔
مسٹر منکوٹیہ پر پارٹی کو بدنام کرنے اور پارٹی کے رضاکاروں کو دوسری جماعتوں میں شرکت کرنے کے لئے راضی کرنے کا بھی الزام ہے۔

دریں اثنا موصوف سابق ایم ایل اے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بات تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان کی پارٹی میں شامل ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا: ’میری بات بی جے پی سے بھی ہوتی ہے، غلام نبی آزاد صاحب کے ساتھ بھی ہوتی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ بھی ہوتی ہے، لال سنگھ جی کے ساتھ بھی ہوتی ہے، انکر شرما کے ساتھ بھی ہوتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں ان کی پارٹی میں شامل ہوا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فی الحال کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہوں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر منکوٹیہ نے سال رواں کے ماپ اپریل میں ہی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.