ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

پونچھ میں دریا سے35 سالہ جوان کی لاش بر آمد

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں جمعے کی صبح ایک دریا سے 35 سالہ جوان کی لاش بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگوں نے سورن دریا سے ایک35 سالہ جوان کی لاش بر آمد کی۔


متوفی کی شناخت فیض اکبر ولد محمد اعظم گجر ساکن پھگلہ کے بطور کی گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوان نے مبینہ طور اس دریا میں چھلانگ لگا دی۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img