مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں وکشمیر کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں وکشمیر کریں گے

سری نگر/ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یکم اکتوبر کو دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر پہنچ رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران وزیر داخلہ راجوری اور کپواڑہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے اور سری نگر میں محکمہ تعلیم کے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔

موصوف وزیر داخلہ کی طرف سے اس دورے کے دوران کینسر ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو وزیر داخلہ جموں وارد پہنچیں گے جہاں وہ چناؤ تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد راجوری میں ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ دو اکتوبر کو وزیر داخلہ سری نگر وارد ہوں گے اور سیدھے کپواڑہ جا کر وہاں ایک عوامی جلسے سے خطا ب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے اسی روز وزیر داخلہ سری نگر میں محکمہ تعلیم کے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق سری نگر دورے کے دوران وزیر داخلہ وقف بورڈ کی جانب سے قائم کئے جارہے کینسر ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کا جموں وکشمیر دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ نہ صرف وہ الیکشن مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں بلکہ مختلف پروگراموں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔
وزیر داخلہ کے جموں وکشمیر دورے کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ دورے کے دوران اہم اعلانات بھی کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ سری نگرا ور جموں میں بھاجپا کور گروپ میٹنگ میں بھی شریک ہو رہے ہیں جس دوران وہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے۔

یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.