دسہرہ کی تعطیل کے بعد ہوگی دفعہ370کی منسوخی کے معاملے پر سماعت :سپریم کورٹ

دسہرہ کی تعطیل کے بعد ہوگی دفعہ370کی منسوخی کے معاملے پر سماعت :سپریم کورٹ

سرینگر سپریم کورٹ آف انڈیا نے دفعہ370کی تنسیخ اور سابق ریاست جموں وکشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں منقسم کرنے کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت کرنے کا اعلان کیا ۔خبر رساں ادارے (اے این آئی) کے مطابق چیف جسٹس آف اندیا نے کہا ’ ہم یقینی طور پر اس معاملے کو لسٹ میں رکھیں گے ‘۔

سپریم کورٹ آف انڈیا میں دفعہ370کی تنسیخ اور سابق ریاست جموں وکشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں منقسم کرنے کے خلاف متعدد عرضیاں داخل کی گئی ہیں ،جن پر اب دسہرہ کی تعطیل کے بعد سماعت ہوگی ۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو لسٹ میں رکھا جارہا ہے اور دسہرہ تہوار کی تعطیل کے بعد سماعت ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.