سری نگر،23 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے یوم پیدائش کے موقعہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصوف مہاراجہ کے ملک اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے کام سے لوگ ہمیشہ تحریک پاتے رہیں گے۔
https://twitter.com/OfficeOfLGJandK/status/1573128395546071040?s=20&t=-sg7TJvg_iLgwnm-xmLcmA
قابل ذکر ہے کہ مہا راجہ ہری سنگھ جموں وکشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران تھے۔حکومت نے موصوف مہاراجہ کے یوم پیدائش پر (23 ستمبر) کو سرکاری تعطیل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔