جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
16.4 C
Srinagar

سری نگر میں عمارت سے گر جانے سے ایس ایس بی اہلکارکی موت واقع

سری نگر،21 ستمبر: سری نگر کے پاندریٹھن علاقے میں ساشسترا سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار کی ایک عمارت سے گر جانے کے نتیجے میں موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پاندریٹھن علاقے میں ایس ایس بی کا ایک اہلکار جیالوجی اینڈ مائننگ محکمے کی عمارت سے گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت کانسٹیبل انوج کمار کے بطور ہوئی ہے جو ایس ایس بی کی 151 بٹالین سے وابستہ تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img