منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

بارہمولہ میں دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے شخص کی لاش دو روز بعد بر آمد

سری نگر،20 ستمبر : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے شخص کی لاش دو روز بعد منگل کی صبح بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے درنگہ بل گاؤں سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ رفیق احمد میر دو روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وقعہ پیش آتے ہی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا اور منگل کی صبح لاش کو دریا سے بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img