منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

عادل تیلی: لیہہ سے منالی کے سفر کا عالمی ریکارڈ توڑ نے والا سائیکلسٹ

سری نگر،14 ستمبر: وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے گنیز بک ریکارڈ ہولڈر سائیکلسٹ عادل تیلی نے لیہہ سے منالی تک 475 کلو میٹر کی مسافت 29.18 گھنٹوں اور 21 سیکنڈوں میں طے کرکے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
عادل تیلی نے 11 ستمبر (اتوار) کو صبح کے 5 بجکر 41 منٹ پر یہ سفر لیہہ سے شروع کیا اور پانچ اونچے راستوں کو طے کرکے 12 ستمبر (پیر) کو 11 بجکر59 منٹ پر منالی پہنچے۔
انہوں نے اس طرح بھارت پنو کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے یہ مسافت 35.32 گھنٹوں میں طے کی تھی۔
عادل نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا: ’میں لیہہ سے منالی تک 29 گھنٹوں کے اس سفر کے دوران نہیں بالکل سویا اور راستہ میری توقعات سے زیادہ ہی نا ہموار تھا‘۔
انہوں نے کہا: ’میرے سفر کا مشکل ترین حصہ لیہہ سے منالی جانی والی سڑک پر پانچ اونچے ہمالیائی راستوں کو پار کر نا تھا جن میں سے سطح سمندر سے 53 سو میٹر اونچائی پر قائم تنگلنگالا پاس سب سے مشکل تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑک پر دوسرے اونچے راستے نکیلا پاس، لاچنگ لا پاس، بارا لاچا پاس ہیں جو سطح سمندر سے 4 ہزار میٹر اونچائی پر واقع ہیں جبکہ روہٹناگ پاس 38 سو میٹر اونچائی پر واقع ہے۔
موصوف سائیکلسٹ نے کہا کہ ان راستوں کو رات اور سردی کے دوران طے کرنا انتہائی دشوار گذار کام تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img