بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ایس ایس پی شوپیاں کے نام پر جعلی ٹویٹر ہینڈل چلانے والا شخص اتر پردیش میں گرفتار: پولیس

سری نگر،14 ستمبر: پولیس نے ایس ایس پی شوپیاں کے نام پر جعلی ٹویٹر ہینڈل چلانے والے ایک شخص کو اتر پردیش میں گرفتار کیا ہے۔
شوپیاں پولیس نے اس سلسلے میں اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’ایس ایس پی شوپیاں تنو شری کے نام پر جعلی ٹویٹر ہینڈل چلانے میں ملوث ایک بد نام زمانہ مجرم کو اتر پردیش پولیس کی مدد سے اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ میں گرفتار کیا گیا‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ’گرفتار شدہ مجرم اس ٹویٹر ہینڈل پر رقم کا مطالبہ کرنے کے علاوہ قابل اعتراض اپ ڈیٹس شیئر کرتا تھا‘۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img