بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

سرمایہ کاری کیلئے رابطہ لازمی

جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں میں ملک اور بیرون ملک کی مختلف کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں اور اس حوالے سے تمام قسم کی تیاریاں کی جا رہی ہےں ۔اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت ملک کے مختلف شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاروں کو جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آمادہ کررہی ہے تاکہ یہا ں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے اور عام لوگ تعمیر وترقی اور خوشحالی کی اور بڑھ سکےں جنہوں نے گذشتہ 75برسوں سے صرف مسائل ومشکلات دیکھئے ہیں ۔

جموںوکشمیر انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے ہری جھنڈی دکھائی ہے اور انہوں نے صاف طور پر کہا ہے کہ ہم یہاں کے سرمایہ کاروں کو زمین اور دیگر ضروریات اگلے 3مہینوں میںواگذار کررہے ہیں جو کہ ایک خوش آئندہ قد م ہے ۔

جس ملک یا ریاست میں بڑے صنعت کار اور سرمایہ دار سرمایہ کاری پر راضی ہونگے وہاں کے لوگ بہتر زندگی گذار سکتے ہیں، وہاں غربت وافلاس دور ہو سکتا ہے ۔

جہاںتک جموں وکشمیر کا تعلق ہے جموں کی نسبت وادی میں بہت کم بیرونی لوگ سرمایہ کاری پر راضی ہو رہے ہیں کیونکہ ایک تاجر پہلے اُس جگہ کے حالات وواقعات کو دیکھتا ہے جہاں وہ اپنا سرمایہ لگاتے ہیں ۔

جموں میں حالات پہلے سے ہی بہتر ہیں اور موسمی حالات بھی وادی کی نسبت بہتر رہتے ہیں ۔لہٰذا اس سرمایہ کاری کا زیادہ فائدہ جموں والوں کو ملے گا ۔

جہاں تک وادی کا تعلق ہے جب تک سرینگر۔ جموں سڑک پوری طرح سے چارلین والی نہیں ہوتی ہے اور ریلوے لائن پوری طرح کشمیر وادی کےساتھ جڑ نہیں جاتی ہے تب تک سرمایہ کاری میں رکاوٹیں حائل رہیں گی ۔

لہٰذا مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر ایل جی انتظامیہ کو سب سے پہلے یہ دواہم پروجیکٹ مکمل کرنے چاہیے اور دن رات ایک کر کے ریلوے ٹریک مکمل کرنا چاہیے اور سرینگر جموں سڑک پوری طرح ٹھیک کرنی ہو گی ساتھ ہی مغل روڑ کو بھی سال بھر کیلئے کھلا رکھنے کیلئے انتظام کرنے چاہیے، تب جا کر یہ ممکن ہے کہ بیرونی سرمایہ کار بہ آسانی یہاں وادی میں سرمایہ کاری کر سکے اور عام لوگوں کو فائدہ مل سکے جس کیلئے سرکار کوشاں ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img