جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

ہند چین دوستی بہتر قدم

بھارت۔ چین کے فوجی کمانڈوں کی محنت رنگ لائی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بالآخر مذاکراتی عمل کامیاب ہو گیا ہے ۔دونوں ممالک کے افسران اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ دونوں اطراف سے بنائے گئے عارضی ڈھانچے منہدم کئے جائیں گے اور دونوں جانب سے فوجی انخلاءشروع ہو گیا اور اس طرح اگلے دو تین روز میں یہ کام مکمل کیا جائے گا ۔

ان باتوں کی جانکاری گزشتہ روز نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے دی ۔گذشتہ برس جستول اور دیگر جگہوں پر بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان معمولی لڑائی ہوئی تھی جس دوران طرفین کا جانی ومالی نقصان ہو ا ،اسطرح اس لڑائی کو دیگر عالمی ممالک ہوا دینے میں لگے تھے او ر وہ صرف اپنا ذاتی فائدہ حاصل کرنے کی طاق میں تھے ،لیکن دونوں جانب کے فوجی کمانڈوں نے صبر وتحمل سے کام لیا اور کئی مرتبہ مذاکرا ت کئے ،اسطرح تقریباً16مرتبہ یہ سلسلہ چلتا رہا ۔

فوجی کمانڈوں کی بات چیت گذشتہ دنوں نتیجہ خیز ثابت ہوئی جب دونوں طرف کی فوج اپنی پرانی جگہوں پر واپس چلنے لگی اور عارضی تعمیرات دونوں جانب سے منہدم کئے گئے ۔

یہ عمل نہ صرف بھارت اور چین کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور فائدہ مند ثابت ہو گا بلکہ ،اس عمل سے اُن ممالک میں کمزوری کا احساس بھی ہو جائے گا جو ان دوممالک کی لڑائی اور دشمنی سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے تھے ۔

بہرحال یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ برصغیر کے یہ دونوں ممالک اقتصادی ،فوجی اور آبادی کے لحاظ سے طاقتور اور مضبوط ہیں اگر ان دو ممالک کی دوستی مضبوط ہو گئی جیسے کہ آثار نظر آرہے ہیں تو یہ نہ صرف اُن ممالک کے چہرے پر طمانچہ ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے امن ،ترقی اور خوشحالی لے کر آئے گی ،پھر ان دو ممالک کو اقوام عالم میں سب کوئی عزت واحترام کےساتھ دیکھے گا اور اسطرح عالمی طاقتوں کے سامنے بھارت بھی ایک خود دار طاقتور ملک کے روپ میں نظر آئے گا ،ویسے بھی بھارت کے تعلقات تما م عالمی ممالک کےساتھ بہتر ہو رہے ہیں، جو اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ کرے گا ۔

شرط یہ ہے کہ ہند ۔چین دوستی اسی طرح مربوط بنیادوں پر قائم رہنی چاہیے جس کیلئے دونوں ممالک کے لوگوں کو کام کرنا ہو گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img