بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سیکرٹری محکمہ امورِ نوجوان و کھیل کودنے جموں میں سپورٹس ایسو سی ایشن کی میٹنگ طلب کی

جموں:سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل اور سیاحت محکمے سرمد حفیظ نے گجرات میں منعقد ہونے والے 36 ویں قومی کھیلوں میں جموں وکشمیر کے دستے کی تیاریوں اور شرکت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں پنچایت بھون ریل ہیڈن کمپلیکس میں ایک غیر معمولی میٹنگ طلب کی۔یہ اِس ماہ کے آخیر میں گجرات میں منعقد کیا جائے گا۔
سرمد حفیظ نے مختلف کھیل سپورٹس ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ،”یہ جائزہ میٹنگ ہماری تیاریوں کا جائزہ لینے اور ان تمام ممکنہ اقدامات کا نوٹس لینے کے لئے بلائی گئی ہے جو اس باوقار ایونٹ سے قبل ٹیموں اور کھلاڑیوں کے خدشات کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جائیں۔“
سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود نے ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کو ہدایت دی کہ پُر وقار تقریب میں دستے کی روانگی سے قبل مناسب سلیکشن ٹرائل کو یقینی بنایا جائے اور اِس عمل کو فول پروف اور شفاف بنایا جائے۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ سپورٹس کونسل کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ان کو معیارات کے تحت بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
سرمد حفیظ نے نمائندوں کو یہ بھی بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر ایتھلیٹس کو ”36ویں نیشنل گیمز“ میں ایکشن میں دیکھنے کے لئے بہت خواہشمند ہیں اور اُنہوں نے مستقبل کے مقابلوں میں جموںوکشمیر کے کھلاڑیوں کی شرکت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔اُنہوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ اِنتظامیہ کھلاڑیوں کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی خاطر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے اَپنی اَپنی ٹیموں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی مختصر رِپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آرچری ایتھلیٹکس، سائیکلنگ، فینسنگ، جمناسٹک، ہینڈ بال، جوڈو، روئنگ، شوٹنگ، رولر سکیٹنگ، ووشو شعبوں میں مختلف کوچنگ اور تربیتی کیمپ لگائے گئے اور قومی ایونٹ میں شرکت سے قبل کوچوں اور ماہرین کی طرف سے ہر کھلاڑی کی پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے چیئرمین کو یہ بھی یقین دلایا کہ ہر ایسوسی ایشن کا فرض ہے کہ وہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کی آسانی سے تعیناتی فراہم کرے اور وہ پرُاُمید ہیں کہ جموں و کشمیر کا دستہ نہ صرف ایک اچھا مظاہرہ پیش کرے گا بلکہ جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اعزاز اور تمغے بھی جیتے گا۔
سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود نے یقین دلایا کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ شرکاءکے پاس واحد کام رہ جائے گا کہ وہ ایونٹ میں اپنی اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔
اِس موقعہ پر سیکرٹری جموں وکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کوچنگ کیمپس کے اِنعقاد اور ٹیم جموں وکشمیر کی پنڈال پر روانگی کے لئے فنڈس پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے براہِ راست فوائد شراکت داروں تک پہنچیں گے۔

نزہت گل نے کہا کہ قومی کھیلوں میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مناسب رسمی لباس، اپنی مرضی کے مطابق ٹریک سوٹ اور دیگر سامان اور آلات فراہم کئے جائیں گے۔
دیگر جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے ممبران رنجیت کالرا اور راجیو شرما، بشیر احمد بھٹ جوائنٹ سیکرٹری،اشوک سنگھ اور نزہت فاروق ڈویڑنل سپورٹس اَفسران، چندر سنگھ جنرل سیکرٹری جموں و کشمیر امیچور ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن،سنیل شرما سینئر نائب صدر آرچری ایسوسی ایشن جموں و کشمیر، سرونت سنگھ گل جنرل سیکرٹری سائیکلنگ ایسوسی ایشن آف جموں،ایم جے شرما صدر، رشید چودھری کنوینر، اور سنجے گپتا ممبر جے اینڈ کے ایمیچر فینسنگ ایسوسی ایشن، رویندر سنگھ جنرل سیکرٹری جے اینڈ کے جمناسٹک ایسوسی ایشن،رنجیت سنگھ چب جے اینڈ کے ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے نمائندے،سورج شرما جنرل سیکرٹری جے اینڈ کے جوڈو ایسوسی ایشن، راجیش بیدی نمائندہ جے اینڈ کے رائفل ایسوسی ایشن اور جئے بھارت جنرل سیکرٹری ریسلنگ ایسوسی ایشن جے اینڈ کے شامل ہیں۔ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ کلدیپ ہنڈو، سپورٹس کونسل کے رکن ڈاکٹر اکبر خان، شفقت احمد وٹالی جنرل سیکرٹری جے اینڈ کے واٹر سپورٹس کیکنگ اینڈ کینوئنگ ایسوسی ایشن اور جے اینڈ کے ووشو ایسوسی ایشن کے سی ای ا و نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img