بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

نفرت کی آگ

باپ رے باپ،پاپ کی اس نگری میں کیا کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ۔کھیل جو ایک زمانے میں آپسی بھائی چارے کی علامت مانا جاتا تھا اب دشمنی کی جڑ بن رہا ہے ۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہورہے میچ کے خاتمے پر افغانیوں نے جس طرح اسٹیڈیم میں کرسیاں مار مار کر پاکستانی شائقین کو ٹھپکار دی، اُس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ افغانی کس قدر جذباتی اور بے خوف ہیں ۔

کہا جا رہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے چلے جانے کے بعد افغان عوام میں پاکستان کی نفرت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

اُن کا ماننا ہے کہ افغانستان میں ہوئی تباہی وبربادی کیلئے پاکستانی حکمران اور فوج ذمہ دار ہے، جو اپنے ذاتی اغراض ومقاصد کی خاطر افغانیوں کو بھلی کا بکرا بنا رہے تھے ۔

افغانستان کے عوام پاکستانیوں کو دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔شاید اسی لئے اشیاءکپ ٹی۔ ٹوونٹی میچ کے اختتام پر افغان شا ئقین نے پاکستانی شائقین کی ہڈی پسلی ایک کر دی جس پر سابق کرکٹر جاوید میاں اور شعیب اختر بھی سیخ پا ہو گئے اور جہلم کے کنارے راہل دیکھتا ہی رہ گیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img