منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

راجستھان :ناگور میں کروزر اور ٹرک کے درمیان ٹکر5 عقیدت مندوں کی موت

ناگور/ راجستھان کے ضلع ناگور کے جیال علاقے میں سورپالیہ تھانہ علاقہ میں ایک کروزر گاڑی اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں ایک بچے اور دو خواتین سمیت پانچ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور تیرہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع سیکر کے آبھاواس گاو¿ں کے یہ لوگ جیسلمیر ضلع میں واقع رام دیوڑا میں لوک دیوتا بابا رام دیو مندر کا دورہ کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ جمعرات کی رات تقریباً 9:30 بجے سورپالیہ تھانہ علاقے کے برڈی فاٹا پر ان کی کروزر کار سے ٹکرا گئی۔ .

اس حادثے میں پھول چند (32)، رکما (27)، کوشلیا (25) اور روہتاش (25) اور سات سالہ ہیمارام کی موت ہوگئی۔حادثے میں زخمیوں کو ناگور اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے تقریباً نصف درجن شدید زخمیوں کو جودھپور بھیجا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img