شمالی برازیل میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ہلاک

شمالی برازیل میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ہلاک

برازیلیا/  برازیل کی شمالی ریاست پارا کے دارالحکومت بیلم کے نزدیک ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 26 دیگر لاپتہ ہو گئے۔

سرکاری معلومات کے مطابق یہ کشتی جمعرات کے روز مارازو جزیرے میں کیمرا اور بیلم کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ اسی دوران کشتی کوٹیجوبا جزیرے پر سوڈے ساحل کے پاس ڈوب گئی۔ فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

محکمہ عوامی سکیورٹی کی سکریٹریٹ کے مطابق یہ کشتی مسافروں کو لے جانے کے لیے لائسنس یافتہ نہيں تھی۔فائر فائٹرز نے غوطہ خوروں، نو کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے لاشوں کو نکالنے اور لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کرنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.