جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

جموں کے ارینا علاقے میں کمسن لڑکا نالہ میں غرقہ آب

جموں، یکم ستمبر:جموں کے کول کلان ارینا میں ایک دس سالہ لڑکا پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ ڈوب گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمسن لڑکا دریا کے کنارے ٹہل رہا تھا کہ اچانک پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ نالہ میں جا گرا ۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکا کل شام گھر سے اچانک لاپتہ ہوا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
اُن کے مطابق جمعرات کے روز پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کمسن لڑکا نالہ میں جاگرا ہے جس کے بعد پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے آپریشن شروع کیا اور لاش برآمد کی۔
کمسن لڑکے کی شناخت سمر سیانی ولد رنکو سیانی ساکن کول ارینا کے بطور ہوئی ہے۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img