جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

جانی پورہ جموں میں عمارت زمین بوس، ریسکیو آپریشن شروع

جموں، یکم ستمبر:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے جانی پور علاقے میں جمعرات کی شام کو ایک عمارت اچانک زمین بوس ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملبے کے نیچے کچھ افراد دبے ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو جانی پور جموں میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک عمار ت اچانک زمین بوس ہو گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ رہائشی مکان کے ملبے کے نیچے چند افراد دبے ہو سکتے ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جے سی بی کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام شدومد سے جاری، فی الحال کچھ بھی نہیں ملا ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img