بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے ’نشامکت ‘ جموں وکشمیر کیلئے مہم کا آغاز کیا

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ’نشامُکت ‘جموںوکشمیر کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کر اِنتظامیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اَپنائی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” منشیات کی بدعت کے خلاف مہم میں شامل ہونا معاشرے کی اِجتماعی ذمہ داری ہے۔“
اُنہوں نے ’ منشیات سے پاک شہر اور منشیات سے پاک گاﺅں ‘ کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پی آر آئیز او راَربن لوکل باڈیز کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کا م کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ گاﺅں اور وارڈوں کو پُر عزم کوششوںکے ساتھ منشیات سے پاک بنایا جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کی بدعت ہمارے سماجی و اِقتصادی ڈھانچے کے لئے ایک زبردست خطرے کے طور پر اُبھری ہے اور یہ ضروری ہے کہ پورے معاشرے کو اِس بدعت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے اِکٹھا ہونا چاہیے اور جموںوکشمیر کو صحت مند اور منشیات سے پاک بنانے کے لئے ایک مضبوط اِکائی کے طور پر کام کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں منشیات کے خلاف عوامی مہم تیز ہو گئی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر پولیس ، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پڑوسی ملک کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پُر عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر یہ نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کو خوف سے پاک ، رشوت سے پاک ، منشیات سے پاک اور روزگار پر مبنی بنانے کے لئے عوامی شرکت اہم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کمیونٹی لیڈروں ، ڈاکٹروں ، میڈیا اَفراد ، رَضاکار آرگنائزیشنوں کے نمائندوں او رپنچایتی راج کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ منشیات کے اِستعمال کے خلاف مہم میں اِدارے ، بیداری کے لئے میڈیا کے مقبول ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اور منشیات کی بدعت کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کے لئے مہم کے اَثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی طرف سے خود حوصلہ افزائی کی مہمات کے لئے کامیاب ماڈلوں کو نقل کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ہرگاﺅں کے سرپنچ او ریوایل بی کے وارڈ ممبران سے اَپنے گاﺅںاور اَپنے علاقے کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے ایک مہم چلانے کی اپیل کرتا ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت دی کہ وہ لڑکیوں کے لئے ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر اور جوینائل سینٹروں کو جلد سے جلد فعال بنائے۔اُنہوں نے مزید اِنٹگریٹیڈ ری ہیبلٹیشن سینٹروں کو قائم کرنے اور ان کی تاثیر کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کی طرف سے متعارف کی گئی اِنتظامی اِصلاحات اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے چھٹکارا دِلانے کے لئے گذشتہ دو برسوں میں کی گئی کوششوں کا ذِکر کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کو اِنسداد منشیات مہم میں بہتر کارکردگی کے لئے ملک میں دوسرے نمبر پر رَکھا گیا ہے او راسے وزیر داخلہ نے اعزاز سے نوازا۔درجہ بندی اور ایوارڈ ہر ایک شراکت دار کے لئے خراجِ تحسین ہے جو جموںوکشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے محنت ، تن دہی اور لگن سے کام کررہا ہے ۔گذشتہ دو برسوں میں ہم جموںوکشمیر کے 10 بڑے متاثرہ اَضلاع میں منشیات سے پاک مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جن آندولن چلارہے ہیںاور مجھے یقین ہے کہ ہماری درجہ بندی بھی عوامی شرکت کے اِس جذبے کا نتیجہ ہے ۔تاہم سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے اِس سمت میں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری پولیس او راینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس زیر وٹالرنس کی پالیسی اَپناتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مہم چلارہی ہے اور ہمیں منشیات فروشوں کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے اَپنے عزم کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند مہینوں میں بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطی اِس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہماری حکمت عملی کار آمد ثابت ہو رہی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ پی آر آئی اور یو ایل بی کے اراکین کو والدین کے ساتھ مل کر اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے گاﺅں اور علاقے میں کوئی بھی نوجوان منشیات کی لت کا شکار نہ ہو۔ اِس کے علاوہ اِس بات کو یقینی بناکر گمراہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لایا جائے کہ منشیات کے عادی اَفراد کو صحت یابی کے لئے فوری اِنتظامی اور طبی مدد ملے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ منشیات سے پاک گاﺅں اور منشیات سے پاک شہرکی مہم جموں وکشمیر کو منشیات سے پاک بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
اُنہوں نے کہا کہ رضاکارانہ آرگنائزیشن ” مشورہ“ کے تعاون سے جموںصوبہ میں منشیات کے اِستعمال کے متاثرین کے علاج اور بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کھیل سرگرمیوں سے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لانے کے لئے کھیلوں کے کیمپ بھی منعقد کئے جائیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ نے منشیات کی بدعت کے مضر اور مہلک اَثرات کے خلاف لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لئے سوستھ رَتھ اور پولیس بائیک ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔منشیات کے اِستعمال کے خلاف ایک عہد بھی کیا گیا ۔ اِس کے علاوہ جی جی ایم سائنس کالج کے طلباءکی جانب سے منشیات کے اِستعمال پر ایک مختصر سکٹ بھی پیش کیا گیا۔
اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر ضلع میں نشہ چھڑانے کے مرکز قائم کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے سکولوں اور کالجوں میں منشیات کے اِستعمال کے خلاف باقاعدگی سے لوگوں کی شمولیت اور عہد کا اِنتظام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر ماہر نفسیات ڈاکٹر ابھیشیک چوہان نے منشیات کے اِستعمال کے نفسیاتی تجزیات پر روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں منشیات کے عادی اَفراد کی سماجی او رذاتی زندگی پر مضر اَثرات مرتب ہوتے ہیں ۔اُنہوں نے معاشرے کو اِس سنگین بیماری سے نجات دِلانے کے طریقے اور مشورے بھی بتائے۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر جموں وویک شرما، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، ریاستی سطح کی کوآرڈی نیٹنگ ایجنسی کی پروجیکٹ ڈائریکٹر محترمہ پلوی کے علاوہ دیگر اَفسران اور لوگ موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img