بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

سونہ مرگ میں نالہ سندھ میں غرقآب ہونے والی خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر،30 اگست: وسطی کشمیر کے سونہ مرگ علاقے میں نالہ سندھ میں پیر کی شام غرقآب ہونے والی خاتون کی لاش منگل کی صبح ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں نالے سے بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ میں نالہ سندھ میں پیر کی شام ایک خاتون غرقآب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن رات دیر گئے تک جاری رہا لیکن لاش کو بازیاب نہیں کیا جا سکا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ریسکیو آپریشن کو بحال کیا گیا اور لاش کو گگن گیر علاقے میں نالے سے بر آمد کیا گیا۔

غرقآب ہونے والی خاتون کی شناخت38 سالہ مسرت بانو ساکن بونی باغ کنگن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کی ہے۔
لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img