قدرت نے ہاتھ کھول کھول کر جموں وکشمیر کوبے پناہ وسائل سے مالا مال کردیا ہے ۔ آبی ذخائر ،جنگلات ،مادنیات اور بھی بہت کچھ ۔
تاہم شعبہ سیاحت اورشعبہ باغبانی دو ایسے شعبہ جات ہیں ،جو جموں وکشمیر کی اقتصادیات کی اَساس ہیں ۔لیکن گزشتہ ایک ایسا شعبہ بھی ہے ،جو برسوں سے حکومتوں کی توجہ سے اوجھل رہا ۔
اسے عرف عام میں شعبہ کھیل کہا جاتا ہے ،جسے نوجوان نسل جڑی ہوئی ہے۔اس شعبہ کی ترقی سے نہ صرف نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے بلکہ اُنہیں روزگار سے ہم آہنگ کیا جاسکتا ہے اور روزگار کے نئے وسائل کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی اقتصادی حالت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
جموں وکشمیر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران کھیل سرگرمیوں کو کافی فروغ دیا گیا اور بنیادی ڈھانچے کو کافی وسعت دی گئی جسکے نتیجے میں یہاں کے نوجوانوں کے لئے نئے نئے مواقعے پیدا ہو گئے اور انہوں نے اپنے صلاحیتوں کے جوہر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دکھا کر دنیا کو معترف کردیا ۔
جموں و کشمیر گالف ٹورنامنٹوں، رافٹنگ، سنو سکینگ، راک کلائمبنگ اور موٹر ریسنگ جیسے قومی، بین الاقوامی کھیلوں کے سیاحتی پروگراموں کا اِنعقاد کرکے ملکی اور بین الاقوامی مسافروں کو راغب کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
کھیلوں کی مشہور تقریبات کے دوران مسافر اور کھیلو ں کے شوقین چھٹیوں کا پروگرام بناتے ہیں اِس طرح جموںوکشمیر میں کھیل سیاحت کوفروغ ملتا ہے۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر سپورٹس پالیسی کھیل سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جموںوکشمیر کے قدرتی شاندار وسائل جیسے جھیلوں ، ندیوں ، چشموں ، نہروں اور پہاڑوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
اِس پالیسی میں گالف ، سرمائی کھیلو ں ، مہم جوئی اور آبی کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ کھیل سیاحتی مراکز کی تشکیل جس سے روزگار کے اِضافی مواقع میسرہوں گے۔پالیسی دستاویز کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی ) نالیج اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے غیر ملکی مشن کی معاونت سے کھیلوں اور مہم جوئی سیاحت کو اعلیٰ سطح پر لے جانے میں مددملے گی۔
اِس کے مطابق کھیل سیاحت اور سر ٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کی سطح پر خصوصی سنو ایڈونچر کھیلوں کی تربیتی کورسز ، کھیل سیاحت کے ایسے ماڈلز کو خود کو برقرار رکھنے کے لئے بنانے کا نیا طریقہ بن جائیں گے۔امور نوجوانو و کھیل کود محکمہ کے کھیلوں اور مہم جوئی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پی پی پی موڈ کی حوصلہ اَفزائی کرتا ہے۔جموں وکشمیر سپورٹس پالیسی 2022کا مقصد ” ایک متحرک ، جامع ، مسابقتی اور اِختراعی ماحول پیدا کرنا ہے جو جموںوکشمیر کے شہریوں کو مضبوط کھیلوں کی ثقافت کا تجربہ کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔
جموں وکشمیر کی سپورٹس پالیسی میں وہ سب کچھ موجود ہے جو ایک نوجوان کو نہ صرف ذہنی وجسمانی طور پر تندرست بنا سکتا ہے بلکہ اپنی صلاحیتوں کے جو ہر پوری دنیا کے سامنے رکھنے اور اُنہیں روزگار سے ہم کنار ہونے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ۔
تاہم خامیوں اور کوتائیوں کو دور کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔جہاں سپورٹس پالیسی کی عمل آوری کا تعلق ہے ،اس حوالے سے جوابدہی اور شفافیت کا پیمانہ بھی ہونا چاہیے ۔ایک شخص کو درجنوں ایسوسی ایشنز کی ذمہ داریاں سونپنا اور ایک ہی شخص کے ہاتھ فنڈس کو دینا ،جوابدہی اور شفافیت کو کند اور دھندلا بناتا دیتا ہے ۔
کھیل مقابلوں کے انعقاد اور اس پر ہونے والے اخراجات کی نگرانی کے لئے آزاد اور خود مختار ادارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ مالی بے ضابطگیوں ،دھاندلیوں ،کورپشن اورسفارشی عنصر کا قلع قمع ممکن ہوسکے ۔میرٹ ہی آگے بڑھنے کی بنیاد ہے ،لہٰذا میرٹ ہی ترجیح ہونی چاہیے۔