اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتاہے کہ دُنیا میں دولت کا ایک خاص مقام ہے ۔دولت مندانسان کو ہر کوئی عزت واحترام کےساتھ پیش آتا ہے۔ چہ جائے وہ اُسکے لائق بھی نہ ہو ۔
پہلے ایام میں لوگ ایک جیسے تھے ،سب لوگ مشکل سے دال چاول کھاتے تھے لیکن اب لوگوں کے پاس اس قدر دولت آگئی کہ ہر کسی کے پاس اپنا مکا ن بنگلہ اور گاڑ ی ہے ۔
اب لوگ یہ دولت حاصل کرنے کیلئے کبھی کبھی حیوان بھی بن جاتے ہیں ۔کسی پر ظلم کر کے دولت کماتے ہیں کسی کو قتل کر کے دولت حاصل کرتے ہیں،شراب اور شباب کا استعمال کر کے دولت حاصل کرتے ہیں ۔اس دولت کی خاطر بہن ۔
بھائی سے اور باپ بیٹے سے جھگڑا کر لیتے ہیں ۔ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ ہر ایک چاہتا ہے کہ اسکے پاس زیادہ سے زیادہ دولت آجائے جبکہ ا س دولت سے انسان کے اندر انسانیت نام کی چیز موجود نہیں رہتی ہے اسی لئے دولت کمانے کے چکر میں انسان سے حیوان بن جاتے ہیں اور راہل جہلم کے کنارے یہ سب کچھ دیکھ کر کہتا ہے وہی پرانے ایام بہتر تھے ۔