اتوار, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

پولیس کا بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر، 20اگست:جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں دوبارہ ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والےملی ٹینٹ کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹ کی گرفتاری عمل میں لائی۔
انہوں نے گرفتار ملی ٹینٹ کی شناخت امتیاز احمد بیگ عرف عنا بھائی ولد عبدل نواب بیگ ساکن بیگ محلہ فتح پورہ بارہ مولہ کے بطور کی۔
اُن کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ کے قبضے سے ایک اے کے رائفل، دو میگزین اور 56 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img