جموں،20 اگست: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا عارضی طور بند رہنے کے بعد ہفتے کے روز بحال ہوگئی۔یہ یاترا تیز بارشوں کے بعد سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے بند ہوئی تھی۔
شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے جمعے کی شام اپنے ایک بیان میں کہا تھا: ’بھاری بارشوں کے پیش نظر یاتریوں کو کٹرہ سے ویشنو دیوی مندر کی طرف جانے سے روکا گیا ہے، پولیس اور سی آر پی ایف کو پہلے ہی تعینات کیا گیا ہے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے‘۔
تاہم صورتحال نارمل ہونے کے ساتھ ہی ہفتے کے روز یاترا کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
یو این آئی