جموں، 20اگست: سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کی صبح پونچھ میں چھاپے ڈالے.
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ہفتے کی صبح ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کے دوران تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔
بتادیں کہ ایس آئی اے کو حال ہی میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے تشکیل دیا تھا اور اس کو ملی ٹینٹ اور علیحدگی پسندی سے جڑے معاملات کی تحقیقات کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔
یو این آئی